احتجاج، چار رینجرز اہلکاروں کی شہادت، اسلام آباد میں فوج طلب،شر پسندوں کو گولی مارنے کا حکم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران افراتفری سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں فوج طلب کر لی گئی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کو کسی بھی علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو واضح احکامات دیے گئے ہیں کہ فسادیوں کو موقع پر ہی گولی مار دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شرپسندوں نے سری نگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید جب کہ 5 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شرپسندوں کے حملوں میں اب تک 4 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں جب کہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔