اسرائیل میں 1200 سال قدیم مسجد کے آثار دریافت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ نے ملک کے جنوب میں ایک قدیم مسجد کے آثار دریافت کیے ہیں جوکہ نوادرات کے حکام کے مطابق اس خطے کی عیسائیت سے اسلام کی جانب منتقلی پر روشنی ڈالتے ہیں۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے آثار قدیمہ کی اتھارٹی (آئی اے اے) نے ایک بیان میں کہا کہ اندازاً 1200 سال قدیم مسجد کی باقیات راحت شہر میں ایک نئے محلے کی تعمیر کے کام کے دوران دریافت ہوئی۔

آئی اے اے نے کہا کہ صحرائے نیگیو میں واقع مسجد کی باقیات میں ایک کمرہ اور مکہ کی سمت ایک دیوار ہے، اس میں ایک محراب بھی واضح ہے جس کا رخ جنوب کی جانب ہے۔

آئی اے اے نے کہا ’یہ منفرد تعمیراتی خصوصیات ظاہر کرتی ہیں کہ یہ عمارت ایک مسجد کے طور پر استعمال ہوتی تھی جہاں بیک وقت چند درجن نمازی عبادت کر سکتے تھے‘۔

آئی اے اے نے کہا کہ مسجد سے تھوڑے فاصلے پر ایک پرتعیش سرکاری عمارت بھی دریافت ہوئی جس میں دسترخوان اور شیشے کے نوادرات کی باقیات یہاں کے رہائشیوں کی امارت ظاہر کرتی ہیں۔

3 سال قبل اتھارٹی نے ساتویں سے آٹھویں صدی عیسوی میں لگ بھگ اسی دور کی ایک اور مسجد کا پتہ لگایا تھا۔

آئی اے اے نے کہا کہ یہاں دریافت ہونے والی مساجد، جائیداد اور دیگر مکانات اس تاریخی دور پر روشنی ڈالتے ہیں جب شمالی نیگیو میں ایک نیا مذہب ’اسلام‘ اور خطے میں ایک نئی حکمرانی اور ثقافت متعارف ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بتدریج قائم کیے گئے تھے جس سے قبل بازنطینی حکومت اور عیسائی مذہب نے سینکڑوں برسوں تک اس سرزمین پر حکمرانی کی‘۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔