وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی کی بچت کے لیے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔
مارکیٹوں اور شاپنگ مالز سے متعلق دفعہ 144 کے تحت پابندیاں لگائی گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں مارکیٹیں، دکانیں، گودام اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ شادی ہال، شادی بیاہ کی تقریبات، لائٹنگ رات 10 بجے تک بند رہے گی، تجارتی و صنعتی مراکز، ریستوران، کلب، پارکس، سینما گھر اور تھیٹر رات 11:30 بجے تک بند رہیں گے۔
ایمبولینس سروس، طبی مراکز، پٹرول پمپس اور بس اسٹینڈز کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور تندور، دودھ کی دکانیں اور سبزی منڈی بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔