افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 280 افراد ہلاک

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 280 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )مشرقی افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے کم از کم 280 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں

امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے نے پاکستان اور افغانستان کے گنجان آباد علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا جب کہ اس کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔

وزارت داخلہ کے اہلکار صلاح الدین ایوبی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں مشرقی صوبے پکتیکا میں ہوئیں، جہاں 255 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے

انہوں نے کہا کہ صوبہ خوست میں 25 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ دیہات دور دراز پہاڑی علاقوں میں ہیں اور معلومات اکٹھی کرنے میں وقت لگے گا۔

صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ حکام نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے اور وہ زخمیوں تک پہنچنے اور انہیں طبی سامان اور خوراک فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں۔

طالبان انتظامیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد نسیم حقانی نے زلزلے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی تصدیق کی

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca