34
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بھارت کی سب سے پرانی جماعت کانگریس کے اہم رہنما اور قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ان کی بہن پریانکا گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نئی دہلی میں، ووٹ چوری کے خلاف اپوزیشن کے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کے دوران پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، راہول گاندھی تقریباً 300 اپوزیشن ارکان کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کر رہے تھے۔
راہول گاندھی نے اس موقع پر کہا کہ مودی حکومت ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، یہ صرف سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ آئین کی حفاظت کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کے لیے ہے اور ہم شفاف اور درست ووٹر لسٹ چاہتے ہیں۔