الیکشن کے فریم ورک پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ،فواد چوہدری 

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے  نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ ہم اگلے انتخابات کے فریم ورک پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانچ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے اور اسے نمائندگی دینے سے انکار بدقسمتی کی بات ہے۔ مخصوص نشستوں کا ضمنی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کو جس طریقے سے غیر قانونی طور پر اقتدار میں لایا گیا وہ شرمناک ہے اور الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنانے میں ایک طرح سے ن لیگ کی مدد کی۔ سندھ میں 800 افراد بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ یہ ایک مذاق  ہے جس طرح سے الیکشن ہو رہے ہیں وہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد نیب عملا دم توڑ چکا ہے اور صرف تدفین باقی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی تبدیلیوں کے کیس کی سماعت کرے گی۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔