انہیں ڈر تھا کہ میں لیفٹیننٹ جنرل فیض کو آرمی چیف بنا ئوں گا، عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ڈر تھا کہ وہ لیفٹیننٹ جنرل فیض کو آرمی چیف لانا چاہتے ہیں

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خرم دستگیر نے کہا تھا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کہ اگلا آرمی چیف کون ہوگا، ہماری حکومت نے فیصلہ کیاکہ میرٹ پر فیصلہ وقت پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چوری کی رقم بچانے کے لیے اپنی پسند لانا چاہتے تھے۔ میں نے ہمیشہ کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مفادات ایک ہیں۔ ماضی میں دونوں الیکشن جیتنے پر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے تھے لیکن دونوں میرے خلاف ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ جب رانا ثنا اللہ کے ماتحت نیب ہو گا تو اندازہ لگا لیں کیا ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں کو فوج سے خطرہ ہے کیونکہ ان کی چوری کی اطلاع آئی ایس آئی اور دیگر حساس اداروں کو ہوتی ہے۔ نواز شریف اور زرداری نے پیسہ چوری کیا، اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے ملک کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی دی، امریکہ اپنے فائدے کے لیے حکومت بدلتا ہے ہمارے فائدے کے لیے نہیں۔ امریکہ چاہتا ہے کہ ہندوستان مضبوط ہو اور چین کا مقابلہ کرے۔ امریکہ کا ایجنڈا کشمیر کو بھول کر اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا