آج بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کی سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔ بینظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو سندھ کے ایک مشہور سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کی موت کے بعد بے نظیر بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی۔ پی پی پی نے 1988 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں اور بے نظیر بھٹو نے 2 دسمبر 1988 کو 35 سال کی عمر میں ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔

بے نظیر بھٹو کی حکومت کا جلد ہی تختہ الٹ دیا گیا لیکن وہ 1993 میں دوبارہ پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔انہیں پاکستان اور عالم اسلام کی دو مرتبہ وزیر اعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2007 میں واپسی پر، بے نظیر بھٹو کو 18 اکتوبر کو کراچی میں ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، لیکن وہ بچ گئیں پیپلز پارٹی ہی نہیں ان کے مخالفین بھی ان کی بہادری اور سیاسی ذہانت کے قائل ہیں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca