محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: لاہور ایئرپورٹ 107، سٹی 54، گلبرگ 47، جوہر ٹاؤن 45، سمن آباد 43، لکشمی چوک 42، گلشن راوی 40، نشتر ٹاؤن 39، چوک ناخودہ 32، تاج پورہ 30، مغلپورہ 29، شاہ آباد۔ فورٹ 22، اپر مال 20، اقبال ٹاؤن 19، جھنگ 87، (چکلالہ 46، شمس آباد 39، اسلام آباد گولڑہ 44، زیروپوائنٹ، بوکرا 35، سید پور 28، ایئرپورٹ 04، ٹوبہ ٹیک سنگھ 39، قصور 29، گوجرانوالہ، 224، کوٹ ادو، نورپورتھل 22، گجرات، مری میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔