ایشیا کپ: بھارت کی پروپیگنڈا مہم بے نقاب، پاکستان ڈٹ گیا 

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ کے بڑے ٹاکرے پاکستان بمقابلہ بھارت  سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک نیا متنازعہ پروپیگنڈا سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک "ٹییزر” جاری کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔بھارتی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل ٹورنامنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کی اور میچ میں تاخیر کی۔ اس تاخیر کی وجہ پاکستانی ٹیم کا احتجاج بتایا گیا، جو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے کے فیصلے پر کیا گیا۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب بھارتی میڈیا کی "من گھڑت رپورٹنگ” ہے، جس کا مقصد پاک-بھارت میچ سے قبل دباؤ ڈالنا اور ماحول کو آلودہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے صرف اپنے جائز تحفظات ریکارڈ کرائے تھے، جو ہر ٹیم کا حق ہے۔
مزید یہ کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے پی سی بی کو ای میل کے ذریعے "Players and Match Officials Area Protocol” کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے، لیکن تاحال اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے مؤقف کے مطابق یہ تمام الزامات بھارت کی ایک نئی سازش ہیں تاکہ پاکستان کی کامیابیوں کو دبایا جا سکے۔
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل میدان سے باہر تنازعات کو ہوا دے رہا ہے، جبکہ پاکستان کی ٹیم اپنی شاندار فارم اور کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ میں سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر ابھری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا کو خوف لاحق ہے اور وہ جھوٹی خبروں کے ذریعے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہا  پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی سازشوں سے میچ کے نتائج پر اثر انداز نہیں ہو سکتا اور اصل جواب میدان میں ملے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں