ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے وفاقی حکومت سے اتحاد سے بات کی ہے
میرپورخاص کے علاقے ہرآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق میں مسلم لیگ ن سے معاہدہ کیا اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن شپ بنائی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا موجودہ حکومت سے تحریری معاہدہ ہے، جب ہمارے ووٹ عمران خان سے جان چھڑا سکتے ہیں تو اس حکومت سے جان چھڑا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم لگایا گیا تھا اور نتائج تبدیل کیے گئے تھے لیکن پھر بھی ایم کیو ایم 7 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔
عامر خان نے کہا کہ پی ایس پی جو اپنا وزیر اعلیٰ لانے کا دعویٰ کر رہی تھی، اسے مہاجر کے لوگوں نے ایک سیٹ بھی نہیں جیتنے دی۔