بابر اعظم کی بادشاہت برقرار، امام نے کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد اوپنر امام الحق نے بھی ون ڈے رینکنگ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق جو روٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کا نمبر ون جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا راج برقرار ہے۔

آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ انگلش بلے باز جو روٹ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔
طویل عرصے سے دنیا پر راج کرنے والے ویرات کوہلی بدستور 10ویں نمبر پر ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے، بھارتی اسپنر ایشون دوسرے، بہمارا تیسرے اور شاہین شاہ آفریدی ایک درجے کی چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن چھین کر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ ٹرینٹ بولٹ بدستور بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی بدستور چوتھے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔