561
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جب آدم مکہ پہنچے تو ایک بڑ ے ہجوم نے ان کا استقبال کیا، جس پر آدم نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا استقبال کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آدم نے بتایا کہ اس نے 10 ماہ 26 روز قبل برطانیہ سے مکہ تک کا سفر شروع کیا تھا جس کے بعد اس نے 9 ممالک کا سفر کیا اور اب وہ رواں سال حج کرنے مکہ پہنچ چکے ہیں۔
آدم کے مطابق اس نے مکہ پہنچنے کے لیے سخت موسم سمیت ہر مشکل اور مشقت کو برداشت کیا اور 6500 کلومیٹر کا سفر طے کیا کیونکہ حج اس کی اولین خواہشات میں سے ایک ہے۔