بلدیاتی انتخابات، کئی اضلاع میں لڑائی، فائرنگ، 37 افراد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کندھ کوٹ میں جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم میں 37 افراد زخمی، ٹھل میں فائرنگ اور گھوٹکی میں خواتین نے ووٹ کاسٹ کی اجازت نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا
جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے تیس کارکن زخمی اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا

نوشہرو فیروز میں بیلٹ پیپرز پر پر تصادم ہوا۔ تھل کی یوسی 28 میں پی پی پی اور جے یو آئی کے کارکنوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے سات افراد زخمی اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

نوابشاہ میں بیلٹ پیپرز سے تحریک لبیک کا نشان غائب ہونے پر تحریک کے کارکنان آپے سے باہر ہوگئے، ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روکنا پڑی۔ رینجرز اور پولیس نے صورتحال کو سنبھال لیا۔

کشمور میں  پولنگ سٹیشن پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم ہوا، جب کہ نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نشان مخالف امیدوار کو دیا گیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نشان جے ڈی اے کو دیا گیا۔ اسی طرح خیرپور میں آزاد امیدوار نے کارکنوں کے ہمراہ انتخابی نشان کی اچانک تبدیلی پر ڈی آر او اور پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کیا۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca