اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست کیرالہ میں نپاہ وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے ریاست میں نپاہ وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد کیرالہ میں وائرس کے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ نجی اسپتال کے 24 سالہ ہیلتھ ورکر میں نپاہ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت کے مطابق نپاہ وائرس کی تشخیص کے لیے 706 افراد کی کانٹیکٹ لسٹ ہے، جن میں سے 77 افراد ہائی رسک ہیں اور 153 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں، جب کہ جن لوگوں کو اسپتال میں رکھا گیا ہے ان میں وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔ بھارت میں مہلک نیا وائرس سامنے آگیا، 2 اموات کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اسپتال میں 13 افراد کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے جنہوں نے سر میں درد کی شکایت کی ہے جب کہ حکومت نے زیادہ خطرہ والے افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ حکومت نے وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے لیے 19 کور کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیںبھارتی میڈیا کے مطابق دماغ کو نقصان پہنچانے والے اس وائرس سے حال ہی میں 2 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
نپاہ وائرس کیا ہے؟
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نپاہ وائرس جانوروں سے پھیلنے والا وائرس ہے جب کہ یہ وائرس آلودہ خوراک اور متاثرہ شخص سے بھی پھیلتا ہے۔ یہ وائرس دماغ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
علامات کا دورانیہ
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نپاہ وائرس سے متاثرہ شخص میں علامات 4 سے 14 دنوں میں ظاہر ہوتی ہیں جب کہ بعض کیسز میں یہ علامات 45 دنوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔