543
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت نے بغیر کسی رسمی اعلان کے خاموشی سے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق ہندوستان سے ایک ‘تکنیکی ٹیم سفارت خانے پہنچ گئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹیم افغان عوام میں انسانی امداد کی تقسیم کا جائزہ لے گی۔ طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد بھارت نے 10 ماہ قبل افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔
افغانستان میں، اشرف غنی اور حامد کرزئی کی حکومتوں میں، ہندوستان کا کابل میں ایک سفارت خانہ اور چار قونصل خانے تھے۔