وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی سہولت بند کردی۔ یہ سہولت یکم جولائی سے بحال ہو رہی ہے۔ اور سن لیں پرویز الٰہی، میں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران اور پرویز الٰہی کی انا ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ اگر کرنا ہے تو کر لیں، افراتفری نہ پھیلائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے خودکش حملہ آور بننے کی کوشش کی تو ن لیگ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی۔