سعودی عرب کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج 2022 کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مقدس مقامات پر عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
وزارت حج کا مزید کہنا ہے کہ اس سال حج سمارٹ کارڈ عازمین کے لیے لاگو کیا جائے گا جس میں حج اور متعلقہ شخص سے متعلق معلومات ہوں گی۔ حج کے دوران بہترین انتظامات کی فراہمی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔