پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے جہیز سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
ریحام خان ان چند مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتی ہیں، اب ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریحام خان سے ان کے حق مہر کے بارے میں سوال کیا۔
صارف نے سوال کیا کہ عمران خان نے آپ کے حق میں کیا لکھا؟ اور دیا بھی یا نہیں؟
صارف کے سوال پر ریحام نے جواب دیا کہ میں نے کچھ نہیں لکھا اور کچھ لیا نہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جنوری 2015 میں شادی کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان کی شادی کی خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں۔
تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی چل سکی اور پھر ان کی طلاق ہو گئی۔