اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی حکومت کی بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر شروع ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بھنگ کاشت کی کابینہ نے منظوری نہیں دی تھی
آغا حسن بلوچ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر بھنگ پالیسی کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا۔ نئی حکومت نے بجٹ میں بھنگ کی کاشت کا منصوبہ ختم کر دیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے نئی وفاقی کابینہ سے بھنگ پالیسی کی منظوری نہیں لی اور بھنگ پلان کو پی ایس ڈی پی میں ڈال دیا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پالیسی کی منظوری نہیں دی تو اس منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔ بھنگ کی کاشت ایک حساس مسئلہ ہے جس پر بہت باریک بینی سے غور کیا جائے گا۔ بکھرنے کی بجائے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پلان کی منظوری دی جائے۔