10 ماہ قبل دریا میں گرنے والا آئی فون مل گیا ،آن بھی ہوگیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اگر کوئی اسمارٹ فون دریا میں گر جائے تو اسے پہلے تلاش کرنا آسان نہیں ہوتا اور اگر مل بھی جائے تو اس کے کام کرنے کا امکان نہیں ہوتا

ویسے، IP68 سرٹیفائیڈ واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس فونز اب کئی کمپنیاں تیار کر رہی ہیں جو دریا میں گرنے کے چند منٹ یا گھنٹے بعد زندہ رہنے کا امکان ہے۔

لیکن اگر کوئی فون 10 ماہ تک دریا میں رہتا ہے تو کوئی بھی اس کے دوبارہ کام کرنے کی امید نہیں کر سکتا۔

لیکن ایسا ہی ایک حیرت انگیز واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک آئی فون دریا میں گرنے کے 10 ماہ بعد ملا اور وہ ابھی تک کام کر رہا تھا۔

35 سالہ اوون ڈیوس نے اگست 2021 میں ایک تقریب کے دوران فون کو دریائے وائی میں گرا دیا۔

گلوسٹر شائر کے 29 سالہ میگوئل پوچیکو نے 10 ماہ بعد جون کے اوائل میں فون کو دریا میں دریافت کیا اور اس کے مالک کو تلاش کرنے کے لیے فیس بک گروپ پر ایک تصویر شیئر کی۔

Miguel فون گھر لے گیا، اسے خشک کیا اور اگلی صبح اسے چارج کیا تو وہ کام کر رہا تھا.

اس فون کی تصویر لیکر اسے فیس بک پر اتناشیئر کیا گیا کہ اس کا مالک مل گیا

فون کے اسکرین سیور میں اوون ڈیوس اور ایک خاتون کی تصویر تھی

اوون ڈیوس نے بتایا کہ ہم اس وقت ایک کشتی پر سوار تھے جب فون دریا میں گرا

ان کا کہنا تھا کہ وہ میگوئل کی کاوشوں سے بہت متاثر ہوئے اور پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ دریا میں 10 ماہ گزرنے کے بعد بھی فون نہیں ٹوٹا۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔