اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست گجرات کے معروف ماہر امراض قلب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر جام نگر کے رہائشی 41 سالہ ڈاکٹر گورو گاندھی رات کو نیند کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر گورو گاندھی کی اچانک موت پر ان کے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ہسپتال گہرے صدمے میں ہے، آنجہانی ڈاکٹر دل کے بہترین ماہرین میں سے ایک تھے اور ان کی عمر اتنی زیادہ نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرووگاندھی کی موت عام دن کے بعد نیند میں ہوئی، وہ تمام مریضوں کو دیکھ کر پیر کی رات معمول کے مطابق اسپتال سے گھر چلے گئے۔
گورو گاندھی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ کھانا کھانے کے بعد سو گئے، ان کے مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی وہ کسی قسم کی تکلیف میں مبتلا دکھائی دے رہے تھے، اور وہ صحت مند تھے۔ وہ صبح نہیں اٹھے، صبح 6 بجے کے قریب جب انہیں اٹھایا گیا تو وہ بے ہوش پڑے تھے ۔ اہل خانہ نے ہسپتال پہنچایا جہاں ا نہیں مردہ قرار دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق گورو گاندھی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر گاندھی نے اپنے طبی کیریئر میں دل کی 16 ہزار سے زیادہ کامیاب سرجری کیں۔