اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی اخبار نووایا گزٹ کے چیف ایڈیٹر دمتری موراتوف نے اپنا نوبل امن انعام 103.5 ملین ڈالر میں نیلام کر دیا ہے۔
دمتری موراتوف کا کہنا ہے کہ نوبل انعام کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم یوکرین میں جاری جنگ سے متاثر ہونے والے مہاجرین کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
دمتری کے نووایا گزٹ نے یوکرین پر روسی حملے کے فورا بعد اپنی کارروائیاں معطل کر دی تھیں۔
دمتری موراتوف کو 2021 میں روس میں اظہار رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے بات کرنے پر مشترکہ طور پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔
ان کے ساتھ فلپائن کی خاتون صحافی ماریا ریسا کو بھی صحافتی آزادی کے لیے کام کرنے پر امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔