سری لنکا: سب سے بڑے کیسینو کے مالک کو سرمایہ کاری کا وزیر مقرر کر دیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سری لنکا کے سب سے بڑے کیسینو کے مالک کو کیسینو کنگ کے نام سے مشہور وزیر سرمایہ کاری مقرر کر دیا گیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے صدر نے مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ملک کے سب سے بڑے کیسینو کے مالک کو سرمایہ کاری کا وزیر مقرر کیا ہے۔

54 سالہ کیسینو مالک دھمیکا پریرا سری لنکا میں کیسینو کنگ کے نام سے جانے جاتے ہیں

دھمیکا پریرا کو صدر راجہ پاکسے کے چھوٹے بھائی کی جگہ نیا وزیر نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے اقتصادی بدانتظامی کے الزامات پر دو ہفتے قبل پارلیمنٹ سے استعفی دے دیا تھا۔

صدر کے دفتر نے کہا کہ کیسینو کنگ، کو 1.4 بلین ڈالر کے پورٹ سٹی پروجیکٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے جو کولمبو میں ٹیکس فری زون ہوگا۔

امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پورٹ سٹی منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے۔

مغربی ممالک اور ہمسایہ ملک بھارت نے طویل عرصے سے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ سری لنکا میں چین کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔

وزیر سرمایہ کاری پریرا وزیر اعظم رائل وکرم سنگھ کی کابینہ کا حصہ ہوں گے جنہوں نے 2015 میں کیسینو کنگ کو ملک کا سب سے کرپٹ تاجر قرار دیا تھا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔