سری لنکا میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سری لنکا میں پیٹرول کی شدید قلت کے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس بھی منسوخ ہوگیا ہے

خبررسا ں ایجنسی کے مطابق حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ایک تباہ کن معاشی بحران ملک کی پہلے سے کم پٹرول کی سپلائی کو تیزی سے ختم کر رہا ہے

اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی کی قلت نے خوراک، تیل اور ادویات کی درآمدات کو روک دیا ہے جبکہ مہنگائی نے سری لنکا کے 22 ملین لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پارلیمانی حکام نے کہا ہے کہ اسکولوں اور کچھ ریاستی دفاتر کی بندش کے چند دنوں بعد ہم نے پیٹرول کے غیر ضروری استعمال سے بچنے کے لیے پارلیمانی اجلاس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ جمعرات کو پیٹرول کی کھیپ پہنچنے میں تاخیر ہوئی اس لیے ڈرائیوروں کو سفر کم کرنے کی تاکید کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج اور کل پمپنگ اسٹیشنوں پر محدود مقدار میں پیٹرول تقسیم کیا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca