سری لنکن اسپن جادو کا توڑ تلاش کرنے کیلئے کرکٹ ٹیم کا کیمپ آج سے شروع ہوگا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جب کہ کوچز سری لنکن اسپن کا جادو توڑنے کی کوشش کریں گے۔

دورہ سری لنکا کی تیاریا ں آج سے شروع ہو جائیں گی۔ منتخب کرکٹرز نے گزشتہ روز اسلام آباد میں رپورٹ کیا، جن میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد نواز، سلمان علی آغا اور سعو د،شکیل، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نسیم شاہ، حارث رؤف، یاسر شاہ اور نعمان علی  شامل ہیں۔

مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم 27 جون کو جوائن کریں گے۔کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف نائب کپتان محمد رضوان، اظہر علی اور شان مسعود تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کر رہے۔

پہلا 2 روزہ وارم اپ میچ پیر کی صبح 9 بجے شروع ہوگا، دوسرے روز کھلاڑی شام 6 بجے تک میچ پریکٹس سے فائدہ اٹھائیں گے، 29 جون کو آرام کا دن ہوگا، دوسرے وارم اپ کا پہلا دن صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ میچ کا دوسرا دن یکم جولائی کو ہوگا۔پنڈی سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سری لنکا کی کنڈیشنز کے پیش نظر پنڈی سٹیڈیم میں خصوصی اسپن ٹریکس تیار کیے گئے ہیں

کینگروز کے خلاف سیریز میں پاکستان کا اسپن اٹیک بھی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا تھا

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا