154
ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حج کی وجہ سے سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر عارضی طور پر عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ پر پابندی کا اطلاق 24 جون سے ہو گا۔
سعودی حکام کے مطابق 24 جون سے 19 جولائی تک صرف ان لوگوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی جو حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہوں گے۔
سعودی حکام کے مطابق 19 جولائی تک ایپ پر عمرہ کی رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی جس کے بعد ایپ پر رجسٹریشن بحال کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ 21 جون تک 1,72,562 افراد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے۔