سندھ: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری

 

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں 21 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب کہ انتخابات کے لیے 9 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

 

لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ اور شہداد کوٹ کے عوام آج اپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع خیرپور، سکھر اور گھوٹکی، شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور 3 اضلاع میرپور خاص، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھر پارکر میں بھی پولنگ جاری ہے

مختلف ڈویژنوں سے ایک ہزار سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج اور رینجرز کے اہلکار تمام حلقوں میں گشت کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔