613
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر تیز رفتاری پر چالان کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی کراچی سے لاہور جا رہے تھے کہ موٹروے پولیس نے موٹروے پر تیز رفتاری پر ان کا 1500 روپے کا چالان کیا۔
بعد ازاں پولیس نے شاہد آفریدی کے ساتھ تصویریں بنوائے
اس موقع پر شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔