شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ گریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزرا اور دیگر اہم و عسکری شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں فوجی افسران کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ آرمی چیف نے زیارت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

نماز جنازہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کے جسد خاکی کو راولپنڈی روانہ کر دیا گیا
علاوہ ازیں میجر جنرل طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور کور کمانڈر راولپنڈی ساحر شمشاد نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا میجر محمد سعید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے لاڑکانہ میں ادا کر دی گئی۔ نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ نارووال میں ادا کر دی گئی۔ تدفین کے وقت تینوں شہدا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca