اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو فلسطینی عسکریت پسندوں نے نہیں بلکہ اسرائیلی فورسز نے قتل کیا۔
11 مئی کو الجزیرہ کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ شیر یں کی موت کی تحقیقات کے نتائج آزاد نہ طریقے سے تیار کئے گئے ہیں صحافی کو اسرائیلی فوجیوں نے قتل کیا ہے
شیریں ابو عاقلہ کے واقعے کے بعد الجزیرہ نے اسرائیلی فوج پر الزام لگایا تھا تاہم اسرائیل نے کہا تھاکہ الزامات کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔
الجزیرہ نے کہا تھا کہ 51 سالہ ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر گولی ماری ۔