صوبوں کا کردار بحال کریں گے، شہباز شریف

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں عوامی رائے کو کارکردگی سے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خاتمے اور اس حوالے سے درپیش خطرات پر بریفنگ دی گئی جب کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات اور قوانین پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف   پوری قوم متفق ہے، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شانہ بشانہ ہیں

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca