ضمانت ختم ہوتے ہی عمران کے سیکیورٹی اہلکار گرفتار کر لیں گے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عمران خان کے سیکیورٹی اہلکار انہیں گرفتار کر لیں گے۔

عمران خان کی بنی گالہ واپسی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی کو دو درجن سے زائد مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا ہے جن میں فسادات، بغاوت اور ملک میں افراتفری پھیلانا شامل ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت ختم ہونے پر ان کے سیکیورٹی اہلکار انہیں گرفتار کر لیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں فساد کرنے والا اخلاقی اور جمہوری اقدار سے عاری ہے، جو شخص کبھی اپنے مخالفین کو غدار اور کبھی یزید کہتا ہے کیا وہ سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔