طالبان نے حجاب نہ پہننے والی خواتین کو جانوروں سے تشبیہ د یدی

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شہر قندھار میں مختلف عوامی مقامات پر پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حجاب نہ پہننے والی مسلمان خواتین جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

قندھار میں دکانوں، کیفے اور دیگر جگہوں پر پوسٹر لٹکائے گئے ہیں جن میں خواتین کو برقعہ پہنے دکھایا گیا ہے۔
طالبان کے ایک اہلکار نے بھی ایسے پوسٹرز لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو خواتین حجاب نہیں کرتیں ان کے خاندانوں کو ایسے پوسٹرز کی مدد سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اہلکار کے مطابق طالبان نے کہا کہ حکم کی تعمیل نہ کرنے والی خواتین کے رشتہ داروں کو بتایا جائے کہ انہیں سرکاری ملازمتوں سے معطل کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں نئی ​​حکومت خواتین کو حجاب کے ساتھ کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا