کراچی سے پشاور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والا نجی ایئرلائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ دوران پرواز موسم اچانک خراب ہو گیا اور طیارہ خراب موسم کی زد میں آ گیا جس سے پرواز ناہموار ہو گئی۔
پرواز ناہموار تھی اور مسافر گھبرا گئے۔ تاہم کپتان نے اپنی ذہنی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بلندیوں تک پہنچا دیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کپتان نے پشاور ایئرپورٹ کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور اجازت ملنے کے بعد طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔