عازمین حج کی ویزا پروسیسنگ کا ٹھیکہ مودی کے دوست کو مل گیا

 

آسٹریلیا، یورپ اور امریکہ کے حجاج کرام سے درخواستیں وصول کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے سعودی عرب نے جس کمپنی کا انتخاب کیا ہے، اس نے مودی کے ساتھ قریبی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے دبئی میں قائم ’ٹرائیو ایزی‘ کو مغربی ممالک کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا اختیار دے دیا ہے۔ کمپنی کے ایک بڑے سرمایہ کار پرشانت پرکاش کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

پرشانت پرکاش وینچر کیپیٹل فرم ایکسل انڈیا کے نائب صدر بھی ہیں اور دو سال سے نیشنل اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل آف انڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پرشانت پرکاش 2021 سے مودی کے اہم اتحادی بسوا راج بومئی کے مشیر ہیں۔
مودی سے قریبی تعلق رکھنے والے پرشانت پرکاش نے 2016 میں ٹریوو ایزی اور 2018 میں عمرہ میں نامی کمپنی میں 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ عمرہ می بھی ان تین کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ خدمات فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔

 

سعودی وزارت حج و عمرہ اور نیویارک میں سعودی قونصل خانے نے مڈل ایسٹ آئی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا