عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی
ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ 5.58 ڈالر گر کر 113.1 ڈالر فی بیرل پر آگیا
دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 6.83 ڈالر گر کر 109.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی
اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافہ ہے کیونکہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔