692
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بالآخر پشاور سے اسلام آباد واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کل پشاور سے اسلام آباد سے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ منتقل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی کل بنی گالہ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلوں پر غور کیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے ارکان کو کل ہونے والے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔