اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور ہے، ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے او چھے ہتھکنڈے اپنائے، لیکن وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے، الیکشن کمیشن کو جھوٹا حلف نامہ دینے والا ایماندار اور امانت دار نہیں ہو سکتا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیاد کرپشن پر رکھی گئی، غیر ملکیوں سے فنڈز لینا اور غیر ملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جو بے نقاب ہو چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے نام نہاد اینٹی کرپشن مہم چلائی