وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو وارننگ دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔

عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ کوئی پاکستانی اس ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کر سکتا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے ترجمان نے پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے بیان کو ملک دشمنی کے مترادف قرار دیا۔

اب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس وقت ترکی میں معاہدے کر رہا ہوں اور عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوامی عہدہ رکھنے سے نااہل کرنے کے لیے اگر کسی ثبوت کی ضرورت تھی تو ان کا تازہ ترین انٹرویو کافی تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔