عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کےحکم میں توسیع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے امجد پرویز پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کردی۔
سماعت کے دوران خواجہ حارث نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی ہے۔ پابندی کا حکم واپس لیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سٹے ختم کرکے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک سکتی ہے، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ حکم امتناعی ختم کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کے حکم میں 14 جون تک توسیع کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com