اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) عمران ریاض اٹک مقدمے میں رہا، چکوال پولیس نے گرفتار کر لیا رہائی کے بعد چکوال پولیس نے انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس عمران ریاض کو لے کر چکوال روانہ ہو گئی۔
اس سے قبل اٹک کی عدالت کے سینئر جج نے چکوال پولیس کی جانب سے عمران ریاض کو حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ عمران ریاض کو چکوال پولیس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
عمران ریاض کو چکوال پولیس نے کمرہ عدالت کے باہر سے اپنی مرضی سے گرفتار کر لیا۔ عمران ریاض کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن پولیس کے ترجمان نے چکوال پولیس کے ہاتھوں عمران ریاض کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے