اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیک وقت قومی اسمبلی کی6 نشستوں پر جیت کا منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ عمران خان کی جیت پاکستان کی فتح ہے
نتائج نے ثابت کردیا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کپتان کی کیپٹن اننگز نے 13 جماعتی اتحاد کو کلین بولڈ کر دیا۔ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورکامیاب امیدواروں کو مبارکباددیتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک ایک امیدوار بیک وقت قومی اسمبلی کی6سیٹوں پر کبھی کامیاب نہیں ہوا۔دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو شکست نہ دے سکیں۔ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئی
187