عوام تیار رہیں ، حکومت کی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوام کو ایک اور جھٹکا، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا

ذرائع کے مطابق آئندہ 3 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوگا۔ یکم جولائی سے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوگا۔

یکم اگست سے بجلی کی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، ستمبر سے بجلی کے نرخوں میں مزید 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہو گا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق اضافے کا اطلاق 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں ایسے میں حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا

وزیر اعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز لیگی سینیٹرز سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوششیں کررہے ہیں تاہم ابھی مزید مشکل فیصلے کرنے ہیں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca