غزہ میں فوجی دستے بھیجنے کی پیشکش ، امریکہ کا پاکستان سے اظہار تشکر 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں امن کے لیے فوجی دستے بھیجنے کی پیشکش، واشنگٹن کا اسلام آباد سے اظہارِ تشکر

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوجی دستے بھیجنے کے امکان پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے، جس پر امریکا نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔امریکی وزارتِ خارجہ میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے مارکو روبیو سے سوال کیا کہ آیا پاکستان نے باضابطہ طور پر امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غزہ میں امن مشن کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجنے پر تیار ہے؟اس سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے غزہ سے متعلق امن منصوبے میں شمولیت یا کم از کم اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی پیشکش کی ہے، اور امریکا اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مارکو روبیو کے مطابق پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک نے غزہ میں مجوزہ امن فورس سے متعلق متعدد سوالات اٹھائے ہیں، جن میں مشن کے دائرہ کار، اختیارات اور سیکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان سوالات کے مکمل جوابات دیے جانے کے بعد ہی کسی ملک سے باضابطہ طور پر امن مشن میں شمولیت کی درخواست کی جا سکے گی۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان جیسے کئی ممالک ایسے ہیں جو اس تنازعے میں شامل تمام فریقین کے لیے قابلِ قبول ہیں اور جو غزہ میں استحکام اور امن کے قیام کے لیے تشکیل دی جانے والی ممکنہ ’’غزہ اسٹیبلائزیشن فورس‘‘ کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایسے ممالک کے تعاون کو نہایت اہم سمجھتا ہے جو غیر جانبدار، تجربہ کار اور امن مشنز میں عالمی ساکھ رکھتے ہیں، اور پاکستان کا شمار بھی انہی ممالک میں ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں