فاطمہ پیمان آسٹریلوی سینیٹ کی پہلی باحجاب رکن منتخب

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آسٹریلیا میں لیبر پارٹی سے سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والی فاطمہ پیمان حجاب کی پہلی رکن بن گئیں

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان نژاد 27 سالہ مسلمان خاتون فاطمہ پیمان مغربی آسٹریلیا سے سینیٹ کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ وہ آسٹریلوی پارلیمنٹ میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون ہیں۔

فاطمہ پیمان نے کہا کہ مجھے اس نئی ذمہ داری کے لیے منتخب ہونے پر بہت فخر ہے۔ تارکین وطن اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ فاطمہ پیمان 8 سال کی عمر میں اپنی والدہ اور 3 بہن بھائیوں کے ساتھ بطور تارک وطن آسٹریلیا پہنچی تھیں اور وہاں تعلیم حاصل کی تھی۔ بعد میں سیاسی جماعت لیبر پارٹی کا حصہ بن گئی۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنس اور نائب وزیراعظم پیٹرک گورمین نے بھی فاطمہ پیمن کے سینیٹ کی رکن بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فاطمہ پیمان لیبر پارٹی کے ایڈ ہوسک اور این ایل اے کے ساتھ پارٹی کی سینیٹ میں تین آسٹریلیائیوں میں سے ایک ہوں گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca