قطر پر حملے کے باوجود ا سرائیل سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ، امریکہ

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر پر اسرائیلی حملے سے ناخوش ضرور ہیں، تاہم اس صورتحال کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور یہ تعلقات مستقبل میں بھی قائم رہیں گے۔مارکو روبیو کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے واقعے نے دنیا کے کئی ممالک کو تشویش میں مبت
لا کر دیا ہے، اور امریکہ بھی اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس وقت یرغمالیوں کی رہائی اور خطے میں جاری تنازع کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں تاکہ اگلے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور وہاں سکیورٹی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ قطر پر حملے کے اثرات پر اسرائیلی وزیراعظم سے براہِ راست گفتگو کریں گے، تاہم انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی امریکی حمایت سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ جن ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا انہیں پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا، اور اسرائیل کا یہ سخت ردعمل انہی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔