603
اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے مختلف مقامات پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔
مارگلہ ہلز کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دامن کوہ میں ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ دامن کوہ سے ملحقہ دیہات تک ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مارگلہ کی پہاڑیوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا میں بھی جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔