سعودی عرب نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواتین کے لیے نیا سفری گائیڈ لائن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 45 سال سے کم عمر کی خواتین عازمین کے لیے محرم الحرام کے لیے ساتھ جانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل نہ کرنے والی خواتین کو ملک میں آتے ہی بے دخل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں تمام ایئر لائنز کو بھی گائیڈ لائنز کی پابندی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔