محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنادی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ تاہم شام /رات کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اورسکرنڈ میں اکژ مقامات پرتیزہواؤں/ آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: ملتان ( سٹی 62، ایئرپورٹ 12)، کوٹ ادو 53، لیہ 52، اٹک13، بہا ولپور(سٹی ، ا ئیر پو رٹ12) ، اسلام آباد ( سید پور 11، گولڑہ 07، بوکرا ، زیرو پوائنٹ 04، ائیر پورٹ 01)، مری 11، ڈی جی خان 09، منگلا ، منڈی بہا ؤ الد ین 07، جہلم 06، ، راولپنڈی (چکلالہ05، شمس آباد 04) ، بھکر 05، لاہور ( مغل پورہ 03 ، چوک ناخدا ،لکشمی چوک ، شاہی قلعہ ، فرخ آباد02 )، چکوال 03، نارووال، جھنگ، ٹی ٹی سنگھ 02سیا لکوٹ (ائیر پو رٹ 01) ، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 21، سیدو شریف 16، بو نیر 10، کاکول09 ، بالا کوٹ 08، دیر (اپر)03،ڈی آ ئی خان ، تخت بھا ئی 01، گلگت بلتستان:ہنزہ 15، استور05 ، بگروٹ، اسکردو04،بونجی، بابو سر03، ، کشمیر: راولا کوٹ 14،مظفرآباد ( سٹی 04،ائیر پورٹ 01)، کوٹلی 02، سندھ: سکرنڈ 04 اور بلوچستان: لورا لائی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:تربت ، دادو 45، موہنجوداڑو 44، شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ اورخیر پور میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔